وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات

Jun 21, 2026 | 14:34:PM
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران امریکا مذاکرات کے لیے  سوئٹزرلینڈ میں موجودوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، ملاقات میں اسٹیوو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی موجود تھے ۔

 تفصیلات کے مطابق  سوئٹزرلینڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ،ملاقات برگن اسٹاک میں امریکا ایران تکنیکی سطح مذاکرات کے موقع پر ہوئی،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیاگیا۔

  اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں،پاکستان نے امن کیلیے بہترین کام کیا۔

ذرائع کے مطابق  امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایرانی وفد سے بھی ملیں گے، ایرانی وفد کی سربراہی باقر قالیباف کریں گے، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام بھی ہوں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی اور سوئس وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات طے شدہ سرکاری شیڈول کا حصہ تھی۔

 اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد پاکستان اور قطر کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کرے گا، امریکا پاکستان، قطر اور ایران کی شمولیت سے 4 فریقی مذاکرات بھی ہوں گے، ایرانی وفد آج متعدد ملاقاتیں کرے گا۔