پیزا پراٹھا بنانے کی بہت ہی آسان ریسیپی

Jun 21, 2025 | 12:10:PM
پیزا پراٹھا بنانے کی بہت ہی آسان ریسیپی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوشت کا مزا تو بہت چکھ لیا کیوں نہ دن کے چار پانچ بجے سموسوں کی جگہ کوئی ایسی چیز کھائی جائے جو لذت میں سموسوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے۔ 

تو چلیئے آج ہم آپ کو پیزا پراٹھا بنانے کی آسان سی ریسیپی بتاتے ہیں جس کو بنانے میں کوئی راکٹ سائنس استعمال نہیں ہوتی۔

اجزا: پیزا ڈو ایک پیزا کے برابر کا، ٹماٹو ساس ایک کھانے کا چمچ، موزریلا چیز آدھا کپ،مکئی دو کھانے کے چمچ

مشروم ایک چوتھائی کپ (سلائس کی ہوئی)، پالک دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)، تیل حسبِ ضرورت

بنانے کی ترکیب:پیزا کے آٹے کے دو پیڑے بنائیں اور دو روٹیاں بیل کر ایک پر تمام اجزا پھیلا دیں  اور دوسری روٹی سے اس کو ڈھک دیں۔

کنارے دبا کر اچھی طرح بند کردیں۔اب تھوڑا تھوڑا تیل ڈال کر دونوں طرف سے سنہری کرلیں۔

تیار ہوجائے تو چوکور ٹکڑے کاٹ کر مزیدار پراٹھے سرو کریں.