منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار 

Jun 21, 2021 | 14:36:PM
 منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے، خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
 چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018 کو خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
 خواجہ آصف جب 1991 میں سینیٹر بنے تو ان کے پاس 3 ہزار مربع گز کا گھرتھا، 1993 میں خواجہ آصف کے کل اثاثے 51 لاکھ روپے کے تھے۔ پبلک آفس ہولڈ کرنے کے بعد 2018 تک خواجہ آصف کے کل اثاثے 404 ملین روپے تک پہنچ گئے۔
خواجہ آصف نے اہلخانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی، اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی ایمکو کمپنی کو قرار دیا۔
دبئی کی ایمکو کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
خواجہ آصف نے دبئی کی ایمکو کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا۔ میسرز ایمکو کے ایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کے الزامات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری