ایران اور یورپی ملکوں میں جمعہ 25 جولائی کو جوہری مذاکرات ہوں گے

Jul 21, 2025 | 09:05:AM
 ایران اور یورپی ملکوں میں جمعہ 25 جولائی کو جوہری مذاکرات ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران اور 3 یورپی طاقتیں جمعے کو ترکیہ کے شہر استنبول میں جوہری مذاکرات کریں گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور 3یورپی ممالک جمعہ(25 جولائی) کو استنبول میں جوہری مذاکرات کریں گی ۔

 یہ مذاکرات ایران،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے۔

تینوں یورپی ممالک نے خبردار کیا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی میں ناکامی ایران پر عالمی پابندیوں کا باعث بنےگی۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پرانے معاہدے پر واپس نہیں جائے گا۔

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاس 2015معاہدے کو نافذ کرنے کیلئے قانونی،سیاسی اوراخلاقی جواز نہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی ملکوں نے ایران کےخلاف اسرائیل اورامریکا کی جارحیت کی حمایت کی تھی ۔