4 بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 21, 2023 | 16:01:PM
4 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: 4 بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ،،وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلفونک رابطہ،دونوں رہنماؤں کا او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق،مولانا کا کہناتھا،پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا کو اپنے سفراء احتجاجاً سویڈن سے واپس بلانا چاہیے،عالم اسلام مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے گھناؤنے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے۔
‏2۔سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی نیب دفتر میں پیشی،نیب حکام کی اعظم خان سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ،نیب نے اعظم خان کو190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں طلب کیا تھا،القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی بھی نیب میں پیش ہوچکے۔
3۔سانحہ نومئی میں چیئرمین پی ٹی آئی ملزم نامزد،جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں جےآئی ٹی نے قصور وار قرار دے دیا، سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ کی میڈیاسے گفتگو،کہا ہےکہ چئیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منسوخی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے،ہماری عدالت سے درخواست ہوگی کہ 8اگست کو ان کی ضمانت خارج ہو، گرفتاری ہوگئی تو جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔انہیں بڑی سزا ہوسکتی ہے۔

4۔زراعت اور کنسٹرکشن پر نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،وزیر خزانہ کی یقین دہانی،،آئی ایم ایف معاہدے کے دستاویزقومی اسمبلی میں پیش کردیئے،اسحاق ڈار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،آئی ایم ایف سےنواں جائزہ نومبر میں ہونا تھا،ہم نے 1.4ارب ڈالر لیپس ہونے کیلئے کوشش کی،نویں ریویو کے 1.9 ارب ڈالر ہمیں مل گئے ہیں،کوشش ہےنئی حکومت آئے تو پروگرام ختم ہو چکا ہو،تاکہ نئی حکومت آئے تو آزادانہ فیصلہ کرے۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: