وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی

May 07, 2024 | 20:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا, وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم پیشرفت ہے, انہوں نے اس دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اعلان، بلوچ بھائیوں کے دل جیت لئے

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ائیر سیال کو چین، ملائشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، ترکیہ ، برطانیہ اور کویت میں فلائیٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی,  یہ منظور ی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023 اور ائیر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی ہے, وزارت تجارت کی سفارش پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی اور وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔