سویڈن میں قرآن پاک جلانے کا معاملہ،فضل الرحمان کا وزیر اعظم  کو فون، سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق

Jul 21, 2023 | 13:10:PM
سویڈن میں قرآن پاک جلانے کا معاملہ،فضل الرحمان کا وزیر اعظم  کو فون، سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)سویڈن میں قرآن پاک جلانے کا معاملہ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرلیا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اپنے سفراء احتجاجا سویڈن سے واپس بلائیں،رہنماؤں نےمتفقہ فیصلہ کیا کہ عالم اسلام تسلسل اور منصوبہ بندی سے اسلام اور شعائر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے گھناؤنے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو فوری ہدایات جاری کردی ،اس معاملے پر خاموش نہیں رہینگے ،علماء اور خطباء آج جمعہ اجتماعات میں سویڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں اور عوام میں بیداری پیدا کریں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہل اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ،جے یو آئی کارکن ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات کی تفتیش مکمل،عمران خان قصور وار قرار