عمران خان نے پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا ، خواجہ آصف 

Jul 21, 2022 | 19:38:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف، عمران خان، پرویز الٰہی، پنجاب، سب سے بڑا ڈاکو کہا،
کیپشن: خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اورآج اس ڈاکو کے ساتھ مل کرحکومت بنانے کیلئے کوشش کررہا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی انتخابات پہلا الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ، پی ٹی آئی دور کے ضمنی انتخابات میں پریذائیڈنگ آفیسر اغوا کیے گئے ، اغوا کنندہ کوچاولوں کے شیلر پرلے جایا گیا، جو انسپکٹرانہیں لے کر گیا وہ اب وعدہ معاف گواہ بنا ہوا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اورآج اس ڈاکوکے ساتھ مل کرحکومت بنانے کیلئے کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں،فواد چودھری کا مشورہ
لیگی رہنمانے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے مسلم لیگ ن کوکوئی بڑا دھچکا نہیں پہنچا ، مسلم لیگ ن کے دورمیں ہونے والے ان 20 نشستوں پرضمنی انتخابات تاریخ کے شفاف ترین ہیں، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے،ان کاکہناتھا کہ اچھی شہرت کے حامل شخص کو چیئرمین نیب لگایا ہے ،ا±ن کا پولیس یا آئی بی کا پورا کیریئر بے داغ ہے، کوئی بھی شخص اس حوالے سے ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا نیوٹرل ہونا خوش آئند ہے، کسی ادارے نے مداخلت چھوڑ دی تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ اداروں کو نیوٹرل ہوکر آئین کی حدود میں واپس آنا ہے۔ 
وزیرخزانہ نے کہا کہ جو اقدامات اٹھائے اس پرکوئی شرمندگی نہیں ہے کیوں کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلئے یہ اقدام اٹھائے ہیں ، پٹرول، ڈیزل اورفرنس آئل کی درآمد کم ہوئی ہے، معیشت بہترچل رہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے پردباو¿سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری ایک بار پھر چودھری شجاعت سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے