نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، الیکشن کی تیاری سمیت اہم امور پر گفتگو

Jan 21, 2023 | 22:31:PM
نوازشریف، قیادت، پارٹی رہنمائوں، اہم اجلاس، مریم نواز، جاوید لطیف، شریک،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف،سینیٹر افنان خان اور سابق سینیٹر چودھری سعود مجید شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کی تیاری، مریم نواز کی واپسی کے حتمی انتظامات اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے، ایک سوال ”کے پی کے اور پنجاب کے الیکشن آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز“ کے جواب میں نواز شریف نے کہاکہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔
ایک اور سوال ”نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ہو یا کوئی بھی اہم تعیناتی ہو اگر پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس شخص کو متنازع بنا دیتی ہے اس پر آپ کیا کہیں گے“ کے جواب میں قائد ن لیگ نے کہاکہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کو جتوانا ہے ؟لسٹ انتخابات سے پہلے تیار کر لی جاتی ہے، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف