شجاعت حسین کا ایک بار پھر سیاستدانوں کو اکٹھا بیٹھنے کا مشورہ

Jan 21, 2023 | 18:09:PM
شجاعت حسین کا ایک بار پھر سیاستدانوں کو اکٹھا بیٹھنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ  سنگین مسائل کے  حل کیلئے تمام سیاستدانوں  کو  ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات  نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں سینیئر رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاست دان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شدت آ رہی ہے ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔