مادری زبان میں تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، مریم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )زیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مادری زبانوں کے عالمی دن پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
اس پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا، زبان اظہار ِ خیال کا ذریعہ ہونے کے ساتھ اقوام کی شناخت بھی ہوتی ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا " ڈیجیٹل دنیا" میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے. مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔
زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔
مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی،تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔
مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے۔
مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پُرعزم ہے، یہ ہماری شناخت کا اہم جزو ہیں۔
مریم نوازشریف نے کہا، مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ نئی نسل کو اپنی مادری زبان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت اور تاریخ سے واقف رہیں۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا تعلیمی نصاب میں زبانوں کی ترقی، تحقیق اور فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔