کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی

Feb 21, 2026 | 12:10:PM
کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں ڈیفنس میں زیر زمین گیس لائن پھٹنے کا بھی واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 کے علاقے سحر کمرشل کے قریب زیر زمین سوئی گیس لائن پھٹ گئی۔

 ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کو روانہ کردیا گیا۔

ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا محاصرہ کر کے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ سنا دیا

دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس پر تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

 حکام کے مطابق کولنگ کا عمل کرنے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا۔

علاوہ ازیں ملیر ٹنکی کے قریب ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے کسی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔