دبئی: بچے کو سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ

Feb 21, 2026 | 09:35:AM
دبئی: بچے کو سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی میں بچے کو سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا۔

کم عمر بچے کو تفریحی موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (38 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے الیکٹرک بائیک بھی ضبط کر لی ہے۔

اماراتی ٹریفک قوانین کے مطابق ضبط شدہ گاڑی چھڑوانےکی فیس 1 لاکھ درہم تک وصول کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:انٹارکٹیکا میں خونی آبشار نے سائنسدانوں کو چونکا دیا