شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں، اسد قیصر

Feb 21, 2024 | 13:20:PM
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں، جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہو گی، ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں، جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہو گی، ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں، ن لیگ کی 23 سیٹ نہیں، ان لوگوں کو شرم حیا اور وقار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت لی تھی، جیل انتظامیہ نے مجھے کہا ہے کہ کل آئیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پھر آؤں گا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کوئی وزیر اعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ بننے جا رہا ہے، تحریک انصاف کو بوگس طریقے سے باہر رکھا، الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے،  پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہم لوگ عوام میں جائیں گے قانونی جنگ بھی ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے، پنجاب میں ہماری 220 اور 180 وفاق میں مینڈیٹ ہے، فارم 45 قانونی دستاویز ہے، ہمیں معلوم ہے کہ جعلی ٹھپہ لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیٹھ جائیں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس ہوگا، چیف جسٹس شوکت بسرا پر برہم

ان کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ایک اسٹنٹ کمشنر بھی سامنے آیا، چیف جسٹس کے لیے آئین مقدم ہے تو اس کیس کو دیکھیے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے پاس بڑے دفتر آجائیں، وہ عوام کو بتائیں گے کہ ہم شامل نہیں، یہ پی ڈی ایم 2 ہے ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں، بہت جلد بانی چیئرمین پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے، میرٹ پر فیصلہ ہوئے تو ہماری حکومت ہو گی۔