انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Feb 21, 2024 | 09:19:AM
معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کا نام جوڑے نے (Akaay) رکھا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

جوڑے نے لکھا کہ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی نیک خواہشات کے منتظر ہیں۔ درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کردی

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا ہے۔