کورونا کے وار جاری ، مزید 31 افرادجان کی بازی ہار گئے 

Feb 21, 2022 | 10:09:AM
کورونا وائرس ، جاں بحق
کیپشن: کورونا سے مزید 31افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جار ی ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کوروناوائرس کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 360کورونا کیسز کنفرم ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پر پہنچ گئی۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت جو قوانین بنارہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہونگے۔مریم نواز