حلیم عادل شیخ کو سینے میں تکلیف، ہسپتال منتقل

Feb 21, 2021 | 22:10:PM
حلیم عادل شیخ کو سینے میں تکلیف، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ،حلیم عادل شیخ کوایمبولینس کے ذریعے کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیاہے،جہاں ان کا ای سی جی سمیت دیگر چیک اپ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمااوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور مسلح گارڈز کیساتھ پولنگ سٹیشن آنے پر گرفتار کیاگیاہے۔