اپوزیشن اتحاد کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اپوزیشن اتحاد کی قومی مشاورتی کانفرنس نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کردیا، اسلام آباد میں 2 روز جاری رہنے والی قومی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فروری 2024ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، ہم نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نئے صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی