معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں 

Dec 21, 2022 | 18:48:PM
معروف گلوکار، بلقیس خانم، طویل علالت، انتقال کر گئیں،
کیپشن: بلقیس خانم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں‌کے کئی یادگار گیت گانے والی گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئی ۔ بلقیس خانم کئی عرصے سے علیل تھیں ۔ 
استار نواز استاد رئیس خاں(مرحوم) کی اہلیہ معروف گلوکارہ بلقیس خانم نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں‌کے لئے یادگار گیت گائے۔ انہوں نے "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا”جیسے بے شمار مقبول گیت گائے.
بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. بلقیس خانم کے شوہر معروف ستار نواز استاد رئیس خان جن کا کلاسیکی موسیقی کا ایک بڑا نام تھا وہ طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے تھے۔ بلقیس خانم نے بھی اپنا ایک مقام بنایا، ان کی گائیکی کا انداز منفرد اور دوسروں سے کافی الگ تھا۔
بلقیس خانم طویل عرصے سے علیل تھیں ان کی نماز جنازہ 22دسمبر کو بعد از نماز مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی اسکے بعد نہیں وادی حسین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ