خوشخبری؛سستے اور آسان عمرہ ویزے کا اعلان ہوگیا

Dec 21, 2022 | 16:33:PM
خوشخبری؛سستے اور آسان عمرہ ویزے کا اعلان ہوگیا
کیپشن: حج و عمرہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے سستے اور آسان عمرہ ویزا کیلئے نئے’’پرسنل وزٹ ویزا‘‘ کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی وزارت حجم و عمرہ نے عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے سستے اور آسان طریقۂ کار کے تحت ’’پرسنل وزٹ ویزا‘‘ کا آغاز کردیا، اس طریقہ کے تحت تمام سعودی شہریوں کیلئے ممکن ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دیں، اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ”پرسنل وزٹ ویزا“ کے ذریعے فراہم کردہ فوائد کی وضاحت کی ہے، یہ ویزا شہریوں کو اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دینے کے قابل بناتا ہے۔اس ویزا کے فوائد  میں ایک ہی وقت میں کئی مہمانوں کیلئے ایک سے زیادہ درخواستیں جمع کرانا، کئی مرتبہ یا ایک مرتبہ سعودیہ میں داخل ہونا، عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے ساتھ، مسجد نبوی ﷺ، مذہبی مقامات اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنا شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اسی ویزا پر سعودی عرب کے کسی بھی علاقے کی سیر کرنا بھی شامل ہے، ایک ہی سفر کیلئے اس ’’پرسنل وزٹ ویزا‘‘ کی معیاد 90 دن ہے، ملٹی انٹری ویزا کی معیاد 365 دن ہے اور اس میں قیام کی مدت 90 دن ہے۔