شاہین آفریدی کے بعد قلندرز کھلاڑیوں کے وارے نیارے

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان شاہین آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

Dec 21, 2022 | 11:29:AM
شاہین آفریدی کے بعد قلندرز کھلاڑیوں کے وارے نیارے
کیپشن: کرکٹرز خوشی سے جھوم اٹھے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہین آفریدی کے بعد قلندرز کھلاڑیوں کے وارے نیارے ،لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان شاہین آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کے تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔

ضرور پڑھیں :طالبات کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں  انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔

جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا جب کہ سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔