پی ڈی ایم کا احتجاج ، دوسرے مرحلے کا شیڈول تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے دوسرے مرحلے کے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخارحسین کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کا احتجاجی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت پہلی ریلی 23 دسمبر کو مردان اوردوسری ریلی 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پرلاڑکانہ میں ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کی منظوری کے بعد ریلیوں کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالا، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور لاہور میں جلسے کئے جا چکے ہیں۔