بونیر میں ملبے سے مزید 6 اور صوابی میں 12 لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بونیر میں مزید 6 بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، جس کے بعد بونیر میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہو گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب: دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں اجڑ گئیں، فصلیں تباہ
دوسری جانب صوابی میں بھی مزید 12 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد کلائوڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔