خیبرپختونخوا میں صحت کی بہترین سہولیات کا پول کھل گیا

Aug 21, 2022 | 11:35:AM
خیبرپختونخوا  ,ڈیرہ اسماعیل خان,ریسکیو 1122,تحریک انصاف,عمران خان ,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا  میں صحت کی بہترین سہولیات کا پول کھل گیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی علاقے سے حاملہ خاتون کو کشتی میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ریسکیو ایمبولینس میں بچےکی پیدائش ہو گئی۔ 

1122 حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں ریسکیو عملے نےکشتیوں کے ذریعے 230 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو  نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد

یاد رہے کے پی میں گزشتہ 15 برس سے تحریک انصاف کی حکومت ہے،عمران خان صوبے میں بہترین صحت اور تعلیم کی سہولیات ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔