پاکستان ثالثی کر کے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے:مولانا فضل الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی ایئر بیسز ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ صورتحال جاری رہی تو دوسری طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی، اُن کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو سراہا۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، تحریک انصاف سے رابطے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ