ایرانی وفد کی اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے تصدیق کا انتظار ہے ، عطا اللہ تارڑ

Apr 21, 2026 | 19:58:PM
ایرانی وفد کی اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے تصدیق کا انتظار ہے ، عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد کی تصدیق کے بارے میں ایران کی جانب سے باضابطہ ردعمل کا ابھی انتظار ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔ 

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ جنگ بندی 22 اپریل کو صبح 4:50 بجے PST پر ختم ہوتی ہے۔ ایران کی جانب سے دو ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔ 

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کیلئے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔ایرانی وفد کا اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے تصدیق کا انتظار ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: