گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے شادی کر لی،تصاویر وائرل

Apr 21, 2023 | 14:42:PM
 پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے شادی کر لی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے شادی کر لی ہے۔

کومل رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔

41سالہ کومل رضوی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں۔

دوسری جانب کومل رضوی کی شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کی ہے۔