سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی؛ گورنر پنجاب 

Sep 20, 2025 | 21:27:PM
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی؛ گورنر پنجاب 
کیپشن: گورنر پنجاب کی سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت حاصل ہوئی۔

 پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن عبدالمالکی کی دعوت پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سعودی سفیر نواف بن عبدالمالکی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی عرب کے قومی رقص میں بھی شرکت ک،گورنرپنجاب نے سعودی عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

گورنر سلیم حیدر خان  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ دن بدن مزید مضبوط ہوتا جارہاہے،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،وزیراعظم اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت حاصل ہوئی،سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دفاعی معاہدہ کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔  گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان میں سیلاب آئے،زلزلہ آئے یا کوئی بھی قدرتی آفات سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے،آج دنیا میں گرین پاسپورٹ کی قدر بحال ہوگئی ہے۔

 سردار سلیم حیدر خان کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر واحد آرمی چیف جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جس طرح وزیراعظم پاکستان کی مہمان نوازی کی پوری دنیا نے دیکھا،سعودی عرب کی طرح چین بھی پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے۔ 

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا دودہ چین پہلے کی طرح فائدہ مند ثابت ہوگا،چین نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا،بلاول بھٹوزرداری نے سفارتی وفد کی سربراہی کے دوران سعودی عرب سمیت دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جس کی بدولت گرین پاسپورٹ کی قدر بحال ہو گئی۔

اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن عبدالمالکی نے اردو میں تقریر کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی سفارتی اور تجارتی خوش آئند ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے :ایران