پُرامن مقاصدکیلئےجوہری سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان اہم شراکت دارہے؛ڈی جی آئی اے ای اے

Sep 20, 2025 | 18:39:PM
پُرامن مقاصدکیلئےجوہری سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان اہم شراکت دارہے؛ڈی جی آئی اے ای اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی) انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے پُرامن جوہری پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان اہم شراکت دارہے۔

چیئرمین پی اے ای سی سے ملاقات کے بعد  عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل  گروسی نے ایکس پر ٹویٹ کر کے پاکستان کے تعاون کو سراہا،انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے.

رافائل گروسی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی۔5 کو پاکستان کے توانائی تحفظ میں اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے ایٹمز فار فوڈ اور ریز آف ہوپ جیسے منصوبوں میں پاکستان کی سرگرم شمولیت کو بھی سراہا۔

 چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اعلی حفاظتی معیارات کے تحت چل رہے ہیں،پاکستان نے پُرامن جوہری تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا:احسن اقبال