کھیلوں میں سیاست ، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کھیلوں میں سیاست کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔
کمیٹی نے سیاسی معاملات اور ملکوں کے درمیان کشیدگی کی بنیاد پر سپورٹس ایونٹس کے بائیکاٹ، منسوخی اور کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل قوموں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی او سی کا ورکنگ گروپ کھیلوں کی سیاسی غیر جانبداری کو یقینی بنائے گا، کھلاڑی امن کے سفیر ہیں، اولمپکس کا بنیادی اصول کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا ہے، ملکوں کی کشیدگی مذاکرات سے دور کی جانی چاہیے۔
کمیٹی نے کہا کہ کھیل ہی دنیا کو امن اور اتحاد کے رشتے میں جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں، کھیلوں کو سیاسی چپقلش کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایونٹس کا بائیکاٹ ، منسوخی اور کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر!
یاد رہے بھارت کئی باراولمپک کے امن کے اصول کی خلاف ورزی کر چکا ہے ، حال ہی میں بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر دنیا بھر میں کھیلوں کی روح کی نفی کی۔