سکھر : وڈیرے کا اونٹنی پر بدترین تشدد، ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، منہ پر ڈنڈے مارے،ٹانگ توڑ دی

Sep 20, 2025 | 08:42:AM
سکھر : وڈیرے کا اونٹنی پر بدترین تشدد، ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، منہ پر ڈنڈے مارے،ٹانگ توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی،  وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔

اونٹنی مالک کے مطا بق زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:چکن سستا ہو گیا

وزیراعلی مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو   اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔

 ادھر پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،

 پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ  دیگر  2  ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔