ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ریلیز، ’ہمارے پیارے چاہت فتح علی خان اس سے بہتر ترانہ بنا لیتے‘

Sep 20, 2023 | 21:26:PM
ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ریلیز، ’ہمارے پیارے چاہت فتح علی خان اس سے بہتر ترانہ بنا لیتے‘
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: آئی سی سی (ایکس اکاؤنٹ)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ سے انڈیا میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا ہے جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شدید ٹرولنگ اور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے آفیشل ترانہ بدھ کو ریلیز کیا جس کا ٹائٹل ’دل جشن بولے‘ ہے۔

ورلڈ کپ کے اس ترانے کی مرکزی کاسٹ میں بالی وُڈ کے سپرسٹار اداکار رنویر سنگھ شامل ہیں جبکہ اسے پریتم، نقاش عزیز اور سری راما چندرا سمیت دیگر فنکاروں نے گایا ہے۔
دل جشن بولے کی موسیقی بھی پریتم نے ترتیب دی ہے جبکہ اس شلوک لال اور ساویری وَرما نے لکھا ہے۔
اگر ترانے کی بات کی جائے تو اِس کی ویڈیو میں رنویر سنگھ ’ون ڈے ایکسپریس‘ نامی ٹرین پر سوار ہو کر کرکٹ مداحوں کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں رنویر سنگھ کے ساتھ پریتم بھی ون ڈے ایکسپریس ٹرین کی چھت پر سوار دکھائی دیتے ہیں۔
 ورلڈ کپ کا یہ نغمہ ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین آئی سی سی پر شدید ٹرولنگ کر رہے ہیں۔ بھومیکا نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ نیٹ بند کر کے اپلوڈ کرنا تھا۔‘

ٹوئٹر ہینڈل زکر ڈاکٹر نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے گلی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھی یہ منظور نہ کرتا۔ کیا ڈھونگ ہے

‘۔
عرفان نے 2015ء میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل سونگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سادہ لیکن بہت ہی شاندار، خوبصورت اور کانوں کو چھو لینے والا، آپ سرکس بنانے کی بجائے اس نغمے کو ہی دوبارہ استعمال کر لیتے۔‘

وقاص احمد نے تبصرہ کیا کہ ’مبالغہ آرائی نہیں کر رہا لیکن یہ حالیہ کچھ وقت میں مَیں نے سب سے بکواس میوزک سنا ہے۔ بالکل بیکار۔‘

ٹوئٹر ہینڈل پاکستانی شاہینز بریگیئڈ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ہمارے پیارے چاہت فتح علی خان بھی اس ترانے سے زیادہ اچھا ترانہ بنا لیتے۔‘


احمد نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا ویڈیو کلپ بطور میم شیئر کردیا۔

سعد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اچھا تھا آپ اسے ڈرافٹ میں ہی رہنے دیتے (یعنی ریلیز نہ کرتے)‘

خیال رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جس کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔

Shamroze Khan

شمروز خان صحافت کے طالب علم ہیں اور بطور سب ایڈیٹر (ویب) 24 نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ سماجی مسائل، موضوعات اور حقائق پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔