معروف شہزاد پمپ کے مالک بابر شہزاد گرفتار

Sep 20, 2023 | 00:25:AM
معروف شہزاد پمپ کے مالک بابر شہزاد گرفتار
کیپشن: معروف شہزاد پمپ کے مالک بابر شہزاد
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول) ایف آئی اے نے معروف شہزاد پمپ کے مالک بابر شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

بابر شہزاد کے خلاف ایف آئی اے کو ہنڈی کا کاروبار کرنے کے شواہد ملے تھے۔ ایف آئی اے تحقیقات کے بعد بابر شہزاد کیخلاف ہنڈی کے کاروبار کا مقدمہ درج کیا ۔بابر شہزاد کی جھنگ روڈ سے گرفتاری کے دوران برطانوی پاؤنڈز بھی برآمد ہوئے ۔

بابر شہزاد کے دفتر سے پاکستانی کرنسی،لیپ ٹاپ اورموبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ایف آئی اے بابر شہزاد کو حوالات میں بندکرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔