شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن۔۔ ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

Sep 20, 2021 | 11:29:AM
آئی ایس پی آر
کیپشن: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔  دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا، دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا، اس کے علاوہ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او  کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ صفی اللہ سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں اور منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:  ماسک پہنیں ۔۔ ویکسین  لگوائیں۔۔ فیصل سلطان کی عوام سے  گزارش