ہمارے جوانوں کی جانیں بہت قیمتی ، حفاظتی چیزوں سے لیس کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،فیصل چودھری

حکومت کو وزیر اعلی ٰ سہیل خان کو عمران خان سے ملاقات کیلئے رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ،پیپلز پارٹی رہنما قادر خان مندوخیل 

Oct 20, 2025 | 23:45:PM
ہمارے جوانوں کی جانیں بہت قیمتی ، حفاظتی چیزوں سے لیس کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،فیصل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس فورس اور لاء انفورسمنٹ اجنسیز کے لوگ براہ راست نشانہ ہیں   تو یہ فیصلہ کرتے ہوئے لازمی انہوں نے سوچا ہوگا اور اب انہیں صوبائی حکومت کے فنڈز میں سے یہ گاڑیاں ان کو فراہم کی جانی چاہئے۔ہمارے جوانوں کی جانیں بہت قیمتی ہیں اور تمام تر حفاظتی چیزوں سے لیس کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

24نیوز کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اگر سیاست نہیں کریں گے اور سیاسی ٹمپریچر نہیں بڑھائیں گے تو اس کا انہیں اور ان کی پارٹی کو نقصان ہوگا اور یہ ایسی سوچ ہوگی  جس کی گنجائش موجودہ حالات میں نہیں ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما جنید آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے ۔کیونکہ آپس کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے ۔ اگر چیزیں خراب ہیں تو آئی جی صاحب کو لینے سے پہلے حکومت سے بات کرنی چاہیے تھی اور اگر بلا وجہ یہ بات ہوئی ہے تو بہت نا مناسب بات ہے ۔

پروگرام میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا کہ حکومت کو وزیر اعلی ٰ سہیل خان کو عمران خان سے ملاقات کے لیے رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ،آئی جی وفاقی حکومت کے انڈر میں آتا ہے تو انہیں پارٹی کی رہنمائی کے لیے ان کی ملاقات میں کوئی حرج نہیں ۔

قادر خان مندوخیل کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت نے جو گاڑیاں واپس کی ہیں یہ اچھا عمل نہیں ہے کیونکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ساری گاڑیاں ناکارہ ہوں کوئی ایک گاڑی خراب ہو سکتی ہے ۔وفاقی حکومت نے بھی یہ گاڑیاں کہیں سے خریدی ہونگی کباڑ سے اٹھا کر تو نہیں لائے ہونگے۔اس طرح یہ سسٹم نہیں چلے گا اور اگر سہیل خان عمران خان کو خوش کرنے لگے رہے جیسے میٹنگز میں نہیں جانا ،انہوں نے ایک معیشت دان کو امن و امان سے متعلق میٹنگ میں بھیج دیا۔کےپی کے عوام یہ 12 سال  سے دیکھ رہے ہیں اور عوام ان سے جواب لیں گے۔

پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے حوالے سے بہت سنگین الزام لگائے ہیں ۔جب تک اس معاملے کی انکوائری نہ ہوجائے جس کا ایک وزیر اعلیٰ الزام لگا رہا ہے اگر اس معاملے میں کوئی حقیقت ہوئی تو وہ سامنے آجائے گی۔کیونکہ اس طرح کے الزام کا آرام سے آڈٹ ہو سکتا ہے کیونکہ گاڑیاں سامنے ہیں ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: