عدالت حکم پر ارشد خان چائے کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا۔نادرا ویریفیکیشن بورڈ نے ارشد خان کی شہریت کی تصدیق کر دی۔
ارشد خان چائے والے کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا انکے موکل کا مسئلہ حل ہو گیا۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔
عدالت نے کہاکہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا تھا۔کسی شہری کا CNIC یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد خان اور اس کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہے۔
ارشد خان کی درخواست نمٹانے کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:39سالہ آصف آفریدی نے 21ویں صدی کا اہم اعزاز حاصل کر لیا