پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پیپلز پارٹی نے 33 ممبران اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک جلد اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، چودھری ریاض کو ممبران اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا،فارورڈ بلاک کے ممبران سے رابطے تیز ہوگئے، اہم پیشرفت متوقع ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی، وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے ہو گا، پارٹی قیادت میں مشاورت جاری ہے۔
قائد ایوان کے لیے چودھری یاسین، راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے نام زیر غور ہیں، چوہدری یاسین کو قائد ایوان بنانے کا امکان زیادہ ہے، پیپلزپارٹی کی اسمبلی میں تعداد 17 ہے، عدم اعتماد کے لیے 27 ممبران اسمبلی کی ضرورت ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں 53 کا ایوان ہے،مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ ن کے 9 ممبران اسمبلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق