تکنیکی و آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونیوالی پانچ پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے دبئی، اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ : کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد ہلاک
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔