سید بلال حیدر کا گلوکار غلام علی کی  کلاسیکل موسیقی و غزل گائیکی کو خراج تحسین

Oct 20, 2023 | 23:47:PM
سید بلال حیدر کا گلوکار غلام علی کی  کلاسیکل موسیقی و غزل گائیکی کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کےایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید بلال حیدر نے کہا کہ حکومت پنجاب برصغیر میں جناب غلام علی کی قدرو منزلت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل  سید بلال حیدر  کی شہر آفاق گلوکار غلام علی کے گھر پہنچ گئے،سید بلال نے  وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی طرف سے گلوکار غلام علی  کی خیریت دریافت کی۔سید بلال حیدر نے جناب غلام علی کی  کلاسیکل موسیقی و غزل گائیکی میں ان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب برصغیر میں جناب غلام علی کی قدرو منزلت سے اچھی طرح آگاہ ہے اور کلاسیکل موسیقی اور غزل کو زندہ رکھنے کے لئے جناب غلام علی جیسے فنکاروں کی ضرورت ہے۔

 سید بلال حیدر کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں غلام علی کی موجودگی صوبے میں کلچر کے فروغ کے لئے قائم  سب سے بڑے ادارے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ سید بلال حیدر کا غلام علی کے ساتھ گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ کلاسیکل موسیقی اور غزل کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے آرٹ کلاسز کی شکل میں  اقدامات جاری ہیں۔

غلام علی نے سید بلال حیدر کے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے جاری انقلابی اقدامات کو سراھا اور ان کے لئے اپنی نیک خواھشات کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے غلام علی کو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔