طویل عرصے کے بعد ۔۔۔پاکستان میں امریکی سفیر نامزد

Oct 20, 2021 | 12:17:PM
طویل عرصہ بعد پاکستان میں امریکی سفیر نامزد
کیپشن: ڈونلڈ بلوم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں بلآخر اپنا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا، صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو اسلام آبادمیں سفیر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل 2019 سےتیونس میں امریکا کے سفیر رہے،وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ بلوم سینئر فارن سروس کے کیرئیر ممبر ہیں، وہ اسرائیل میں قونصل جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں جب کہ کابل سفارتخانے میں پولیٹیکل کونسلربھی رہے ہیں۔

خیال رہے ڈونلڈ بلوم قاہرہ، بغداد اور کویت میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں،  وہ  لیبیا کے لیے امریکا کے ناظم الامور ، مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانےمیں قونصل جنرل، بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر رہ چکے ہیں،وائٹ ہاؤس کے مطابق بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سےتعلیم حاصل کی اور وہ عربی بول سکتے ہیں،ڈونلڈبلوم کی بحیثیت پاکستان میں سفیر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری باقی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں اور اس وقت انجیلاایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      آریان کی ضمانت تک بڑی پابندی