امریکی جوڑے نے چھ مہینوں میں دوسری مرتبہ کروڑوں ڈالر جیت لئے

Nov 20, 2025 | 13:02:PM
امریکی جوڑے نے چھ مہینوں میں دوسری مرتبہ کروڑوں ڈالر جیت لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں شادی شدہ جوڑے پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ جوڑے نے چھ مہیوں میں دوسری بار کروڑوں مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشیئن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے 30 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ جیتا۔

شوہر (شناخت نہیں بتائی گئی) کا کہنا تھا کہ مہینے کے شروع میں انہوں نے کچھ ٹکٹ خریدے تھے۔ جب انہیں اسکریچ کیا تو ایسا لگا کہ اتنے کے انعام نکلیں گے جتنے کے ٹکٹ خریدے تھے۔

مزید پڑھیں:ٹی10 لیگ: ہربھجن سنگھ کا شانواز دھانی سے مصافحہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

شوہر نے کہا کہ ٹکٹ کو اپنی اہلیہ کو دینے سے پہلے اسکریچ کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ وہ بڑا انعام جیتنے والے ہیں۔

اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ کو دیکھا سینے لگایا اور زور سے چلائیں۔

واضح رہے خوش قسمت جوڑا چھ ماہ پہلے بھی 10 لاکھ ڈالر (2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم لاٹری میں جیت چکا ہے۔