سابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Nov 20, 2023 | 20:49:PM
سابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: مسلم لیگ ن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سندھ صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی،بشیر میمن نے کہا کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا،غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔
واضح رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی میدان میں پاکستان کی بڑی فتح  اہم ملک نے پابندی ختم کر دی