سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن ، 7 دہشتگرد گرفتار

Nov 20, 2023 | 13:13:PM
سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن ، 7 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی پنجاب کے مختلف شہروں میں   کارروائی ،7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 248  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے  ،کارروائی راولپنڈی ، سرگودھا ،بہالپور،پاکپتن، ساہیوال میں کی گئی ، 

بہالپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار  کیا گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد،2 ہینڈ گرینڈ ،2ای ڈی بم  اور نقدی برآمد ہوئی ۔

دہشت گردوں کی شناخت موسی، خالد،سلمان،ندیم،اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 46467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، حکام کی جانب سے کہا گیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ 4 ماہ میں کتنا قرض لیا گیا؟ ہوشربا اعدادو شمار آ گئے