پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی سعد رضوی سے ملاقات،خادم رضوی کے مزار پر حاضری 

Nov 20, 2021 | 18:46:PM
اعجاز چودھری، خادم حسین رضوی، مزار پر حاضری
کیپشن: اعجاز چودھری، حافظ سعد رضوی، ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری نے حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی،اعجاز چودھری نے خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔
تفصیلت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری مسجد رحمتہ للعالمین آمد ہوئی ،جہاں انہوں نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی،اعجاز چودھری کاکہناتھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے غلطی فہمی کے بجائے اتفاق رائے پیدا کرے ، اپنے وعدے کے مطابق سعد رضوی کو رہائی پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔ان کاکہناتھا کہ میں عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی کسی سے نہیں ملتا۔
دوسری جانب ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے کہاکہ اعجاز چودھری ذاتی حیثیت میں ملنے آئے ،سیاسی بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا تیز ترین گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ ۔۔حقیقت کیا نکلی ۔۔؟؟