بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ۔۔ تماشائی نے میدان میں آکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

Nov 20, 2021 | 12:59:PM
بھارت، نیوزی لینڈ ، میچ، ٹوئنٹی میچ 
کیپشن: بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران تماشائی میدان میں بھاگ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ایک تماشائی سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے میدان میں داخل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان رانچی کے جے ایس سی اے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک تماشائی نے سکیورٹی حصار کو توڑا اور  میدان میں کود آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ورلڈ کپ کے بعد ICC سے بھی آؤٹ
 ذرائع کا کہنا ہے کہ تماشائی بھارتی کپتان روہت شرما کا مداح تھا جس نے میدان میں آتے ہی روہت کی طرف دوڑ لگائی اور ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی۔تماشائی کے میدان میں آنے پر سٹیڈیم کی سکیورٹی کا عملہ فوری متحرک ہوگیا جس نے اسے باہر لے جانے کی کوشش کی لیکن مذکورہ شخص خود ہی بھاگ گیا۔

تماشائی کی روہت شرما کے پاؤں چھونے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل  ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم سیمی فائنل ہار گئی مگر کپتان جیت گئے۔بڑا انعام بابر اعظم کے نام