ملک کے کئی شہروں میں گیس غیر اعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی،صارفین پریشان

Nov 20, 2021 | 08:37:AM
 گیس بند،صارفین، پریشان
کیپشن: گیس بند،صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مختلف شہروں میں گیس بند، سردیوں کے آتے ہی شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے۔  گیس غیر اعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، میرپورخاص سمیت کئی شہروں میں ناشتہ اور کھانا بنانا دوبھر ہوگیا۔ غیراعلانیہ گیس بندش اور پریشر میں کمی نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں روزانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک گیس نہیں دی جارہی۔ ان علاقوں میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سر سید ٹاؤن الیون سی 2، بفرزون، ناگن چورنگی، ایف بی ایریا اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔

 خواتین کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے بچوں کو بنا ناشتے ہی گھر سے جانا پڑتا ہے۔لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستر روپے کا اضافہ ہوگیا، ایک کلو ایل پی جی دو سو تیس روپے تک پہنچ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی، فی من قیمت ساڑھے نو سو روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات