مودی کے کھوکھلے دعوؤں پر کھڑی معیشت کی حقیقت عیاں،بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

May 20, 2026 | 09:10:AM
مودی کے کھوکھلے دعوؤں پر کھڑی معیشت کی حقیقت عیاں،بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بھارتی روپیہ کی تاریخی پستی نے ناکام بھارتی معیشت اور نااہل مودی کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا،عالمی جریدہ رائٹرزنے بھارتی روپیہ کو2026 کی ایشیاء کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا۔

عالمی جریدہ رائٹرز نے بھارتی معیشت کی تباہی کو آشکار کیا کہ بھارتی روپیہ عالمی بانڈ ییلڈ میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق روپے کی گراؤٹ کیساتھ ساتھ بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہو رہاہے،2026میں ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بھارتی روپیہ مسلسل پستی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہاہے۔

عالمی جریدہ کے  مطابق  2026 کے وسط تک بھارتی روپیہ 96 فی ڈالر جبکہ سال کے آخر تک 98 روپے فی ڈالر تک گر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سن لے!ایران نے  آخری وارننگ دے دی

ماہرین کے مطابق مودی نے مصنوعی طور پر سیاسی عزائم کیلئے روپے اور توانائی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر دانستہ طور پر بھارتی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی نااہلی اور ناکام اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ بھارتی عوام ہوشربا مہنگائی اور توانائی بحران کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔