خیبرپختونخوا میں شدید گرمی: سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی

May 20, 2025 | 19:51:PM
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی: سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، کے پی میں  جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول اب صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے۔

پرائمری اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 11 بج کر 40 منٹ تک ہوں گے جبکہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شدید گرمی کے پیش نظر بچوں کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ میں ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار