پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

May 20, 2025 | 11:30:AM
پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھرکے سکولوں میں گرمی کی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا,چھٹیوں سے قبل سکولوں کے اوقات کار بھی کم کردئیے گئے.

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں 28 مئی سے چھٹیاں ہونگی،سکول کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے کردی گئی ہے،تمام سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔

سکولوں میں چھٹیاں 28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

پنجاب بھر کے آفٹرنون سکولوں میں 21 مئی سے چھٹیاں دے دی گئیں،آفٹر نون سکول 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’سرکاری گرلز سکول بند ‘‘

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے 38 ہزار سرکاری سکولز مالی مشکلات سے دوچار ہیں،4 ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔

  38 ہزار سرکاری سکول 4 ماہ سے نان سیلری بجٹ سے محروم،ڈیڑھ ماہ پہلے محکمہ خزانہ کیجانب سے سکولوں کو این ایس بی جاری کیا گیا تھا۔ لاہور کے ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں تاحال این ایس بی نہیں مل سکا۔

  لاہور کے سکولوں کے لیے 12 کروڑ90 لاکھ روپے جاری کیے گئے تھے،سکولوں کو 25 جنوری کو آخری دفعہ فنڈز جاری ہوئے تھے،مالی سال ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک سکولوں کو دوسری اور چوتھی سہ ماہی کی قسط جاری نہیں ہوسکی۔