اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی

May 20, 2023 | 14:40:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ 14 برس بعد پیر کو شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

اسلام آباد کی جی ٹین کی عمارت میں ہائیکورٹ کا آج آخری روز ہے اور پیر 22 مئی سے شاہراہ دستور پر نئی تعمیر شدہ عمارت میں کیسز کی سماعت ہوگی،ریڈیو پاکستان اور دفترِ خارجہ کی بلڈنگ کے درمیان ہائیکورٹ کی نئی عمارت بنی ہے۔

ہائیکورٹ کی تمام برانچز، عدالتوں اور دفاتر کا سامان نئی عمارت میں منتقل ہوچکا ہے،ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی موجودہ عمارت فیملی کورٹس، ماتحت عدلیہ اور ججز کے کورسز کیلئے استعمال ہوگی۔

پہلے مرحلے میں 2007 سے 2009 تک ہائیکورٹ جی ٹین میں قائم عمارت میں رہی،31 جولائی 2009 سے 3 جنوری 2011 تک2 سال ہائیکورٹ ختم ہو گئی تھی،2سالہ عرصے میں تمام کیسز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ منتقل ہو گئے تھے۔

دوسرے مرحلے میں 3 جنوری 2011 سے آج تک جی ٹین کی عمارت میں ہائیکورٹ کام کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملےکا مقدمہ درج